خان پور: بلوچستان نوشکی میں دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے 2 سگے بھائیوں کو قتل کردیا، دونوں مزدوری کےلیے گئے ہوئے تھے۔
ریسکیوحکام نے بتایا کہ بلوچستان نوشکی میں دو بھائیوں کے قتل ہونے کا واقعہ پیش آیا ہے، مقتول بھائیوں عمران اور عرفان کا تعلق چک 74 عباسیہ فیروزہ سے تھا، دونوں بھائی بلوچستان میں مزدوری کیلئے گئے ہوئے تھے اور وہاں ٹریلر چلاتے تھے۔
اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے بچوں کو ناحق طور پر قتل کیا گیا، اہلخانہ نے اپیل کی کہ بلوچستان حکومت میتیں ہمارے گھروں میں پہنچائے۔
بھارت کا بلوچستان میں بڑی دہشت گردی کا منصوبہ بےنقاب، ناقابل تردید ثبوت
خیال رہے کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظرعام پر آئے ہیں، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ اسلم اچھو 2016میں بھارت گیا، جہاں "را” کے اہلکاروں سے ملاقات کی
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ وہ اس دوران دہلی کے اسپتال میں بھی زیرعلاج رہا، دہشتگروں کی بھارتی سر پرستی کا ثبوت بھارتی میڈیا، مودی اور انکے وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہیں۔
دہشت گرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک اور آپریشنل بریفنگز کیلئے بھارت کا باقاعدہ دورہ کرتے ہیں اور صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشتگردوں کو طبی علاج کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہے۔
بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے