جمعرات, فروری 12, 2026
اشتہار

پاکستانی زیتون کی عالمی سطح پر دھوم : سلور ایوارڈ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستانی زیتون کی عالمی سطح پر دھوم مچ گئی اور نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل مقابلے میں سلور ایوارڈ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی زرعی صلاحیت نے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔

بلوچستان کے ضلع لورالائی کا زیتون عالمی معیار کے مقابلے میں شہرت حاصل کر گیا ہے۔

نیویارک انٹرنیشنل اولیو آئل کمپیٹیشن میں لورالائی کے خالص ایکسٹرا ورجن اولیو آئل نے اپنی اعلیٰ کوالٹی، ذائقے اور افادیت کے سبب سلور ایوارڈ جیتا، جس سے پاکستان کی عالمی پہچان میں اضافہ ہوا۔

یہ کامیابی نہ صرف بلوچستان کی زرعی صلاحیت کو اجاگر کرتی ہے بلکہ ملک کی زرعی برآمدات کے افق کو بھی وسیع کرتی ہے۔

مقامی کسان اب زیتون کی کاشت اور تیاری سے خوشحالی اور خود کفالت کے نئے مواقع حاصل کر رہے ہیں۔

لورالائی اولیو آئل کا معیار اور ذائقہ اسے دنیا کے بہترین زیتون کے تیلوں میں شمار کراتا ہے، اور یہ پاکستان کے زرعی شعبے کی عالمی سطح پر پہچان کا باعث بنا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں