ہفتہ, اگست 15, 2026
اشتہار

بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری، ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 85 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی: پاک فوج، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ آپریشن شعبان جاری ہے جس میں ہلاک دہشت گردوں کی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کی فتنہ الخوارج کے خلاف علاقے میں موثر کارروائیاں جاری ہیں، خارجیوں کو ہوائی اور زمینی کارروائیوں کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے۔

فورسز کی موثر کارروائیوں کے نتیجے میں خارجی دہشت گردوں کو بھاری نقصان کا سامنا ہے جبکہ کارروائیوں میں مزید 2 دہشت گردوں کے جہنم واصل ہونے کی مصدقہ اطلاعات ہیں۔

یہ پڑھیں: بلوچستان: آپریشن شعبان میں مزید 3 دہشت گرد مارے گئے

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فورسز کی جانب سے دہشت گردوں کی گاڑی کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کی مجموعی تعداد 85 ہوگئی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ پانچ جولائی سے اب تک مجموعی طور پر 123 خارجی دہشت گرد جہنم واصل ہوچکے ہیں، آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلوچستان میں آپریشن شعبان جاری رہے گا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں