اتوار, فروری 9, 2025
اشتہار

وزیراعظم کے دورہ پشین کیلئے بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیراعظم کے دورہ پشین کیلئے بلوچستان حکومت کی شاہ خرچیاں عروج پر پہنچ گئیں، ایک ریسٹ ہاؤس کو سجانے سنوارنے میں لاکھوں روپے پھونک دیئے گئے وزیراعظم پشین ریسٹ ہاؤس میں صرف ایک رات گذاریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف آج پشین کے ایک روزہ دورے پر پہنچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے بلوچستان حکومت نے پشین ریسٹ ہاؤس میں ایک روزہ قیام کیلیے لاکھوں روپےخرچ کر ڈالے۔

وزیراعظم کے لیے ریسٹ ہاؤس کو’’بیسٹ ہاؤس‘‘بنا دیا گیا ہے، قومی خزانے کی رقم سے ریسٹ ہاؤس کی قابل دید تزئین اور آرائش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فرنیچر، قالین اور دیگر سامان بھی نیا خریدا گیا ہے۔ ریسٹ ہاؤس کے باہر شاہانہ انداز کےخیمے بھی نصب کیے گئے ہیں جن میں سرخ قالین بچھائے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر محتاط اندازے کے مطابق ساٹھ لاکھ روپے کے اخراجات آئے ہیں، وزیراعظم صرف ایک رات یہاں قیام کریں گے۔ اپنے ایک روزہ دورے میں وزیر اعظم قبائلی عمائدین سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں