کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں حساس ادارے نے کارروائی کےدوران بھاری مقدار میں راکٹ لانچرز اور دستی بم برآمد کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں حساس ادارے نے کارروائی میں راکٹ لانچرز،دستی بم،مارٹرگولے،بارودی مواداوردیگرسامان قبضے میں لے لیا۔
سیکورٹی حکام کا کہناہے کہ اسلحہ وگولہ بارود افغانستان سےپاکستان منتقل کرنےکی اطلاع ملنےپرکارروائی کی گئی۔
ذرائع کاکہنا ہےکارروائی کے بعدپاک افغان سرحدی علاقوں کی نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے۔افغانستان سے اندرون ملک تمام داخلی وخارجی راستوں پر سخت پہرہ ہے۔
مزید پڑھیں:حساس ادارے کی بلوچستان میں کارروائی، مدفون اسلحہ برآمد
یاد رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں بلوچستان کے علاقے ژوب میں حساس ادارے نے شدت پسندوں کی جانب سے زمین میں چھپایا گیا اسلحہ بھاری مقدار میں برآمد کیاتھا۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں تخریب کاری کا بڑامنصوبہ ناکام
واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان میں کےپاک افغان سرحدی علاقے پنجپائی میں ایف سی نے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کرکے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیاتھا۔