تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پولیو کا ایک اور کیس رپورٹ، کیسز کی تعداد 74 ہوگئی

کوئٹہ: بلوچستان میں 9 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد رواں سال بلوچستان سے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 9ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ بچی کے نمونے 21 ستمبرکوحاصل کیےگیےتھے۔

محکمہ صحت کے مطابق والدین نے متاثرہ بچی کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہیں پلائے تھے۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق نیا کیس رپورٹ ہونے کے بعد بلوچستان میں رواں سال سامنے آنے والے کیسز کی تعداد 21 تک پہنچ گئی۔

مزید پڑھیں: پولیو سے بچاؤ کیلئے بچے کو ویکیسن کتنی مقدار میں دینی چاہیے

یاد رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے قلعہ سیف اللہ میں بھی 12 ماہ کے بچے کو گزشتہ ماہ پولیو کی تصدیق ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ اب تک ملک میں رواں برس پولیو کیسز کی تعداد 74  تک پہنچ چکی ہے ، سب سے زیادہ پولیو کیسز خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہیں جن کی تعداد 22، 22 ہے۔

دیگر صوبوں میں سے بلوچستان میں 21 اور پنجاب سے 9 پولیو کیسز سامنے آئے۔

دوسری جانب حکومت نے کرونا وائرس سے انسداد پولیو مہم کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا فیصلہ کرتے ہوئے رواں سال کی آخری سہ ماہی میں تواتر کے ساتھ انسداد پولیو مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیا پولیو کا کوئی علاج ہے؟

ذرائع کا کہنا ہے کہ رواں سال کی آخری سہ ماہی میں ہر ماہ انسداد پولیو مہم چلائی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق متواتر پولیو مہم کا مقصد کرونا وبا سے ہوئے نقصان کا ازالہ کرنا ہے، کرونا وائرس کے باعث رواں سال مارچ میں انسداد پولیو مہم مؤخر کر دی گئی تھیں تاہم کرونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے پر جولائی میں انسداد پولیو مہم کا از سر نو آغاز ہوا تھا۔

Comments

- Advertisement -