منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

حکومت بلوچستان نے ہوٹلز،ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: حکومت بلوچستان نےصوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے گزشتہ روز صوبے میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کو کھولنے سے 4 گھنٹے قبل اسپرے کرنا ہوگا جبکہ ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کا عملہ ماسک اور گلوز کے بغیر کام نہیں کرے گا تاہم حکومت نے ایک ہی دن میں ہوٹلز اور ریسٹورنٹس کھولنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔

دوسری جانب بلوچستان مین کرونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور صوبے میں اب تک 80 افراد مہلک وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 7866 ہے۔

ملک میں کرونا وائرس کیسز کی تعداد 1 لاکھ 32 ہزار سے تجاوز

واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 88 افراد کرونا انفیکشن کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئے جبکہ 6,472 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اَپ ڈیٹ کے مطابق نئے اور مہلک وائرس کو وِڈ نائنٹین سے پاکستان بھر میں132,405 افراد متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اموات کی تعداد 2,551 ہو گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں