پیر, اگست 17, 2026
اشتہار

بلوچستان کے اہم محکمے میں دو ارب کے قریب مالی بے ضابطگی کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ (25 نومبر 2025): محکمہ ریونیو بلوچستان میں ایک ارب 80 کروڑ سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

سرکاری آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ ریونیو بلوچستان کے لیے مالی سال 23-2022 کے لیے 4 ارب 71 کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے، تاہم جب آڈٹ ہوا تو اس میں سے ایک ارب 42 کروڑ روپے کے اخراجات میں بے ضابطگی پائی گئی۔

خطیر مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف محکمے کے مالی سال 23-2022 کے آڈٹ کے دوران ہوا ہے، جس کے مطابق مختلف فرموں اور کمپنیوں کو سرکاری خزانے سے 5 کروڑ 87 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، اور مختلف مدات میں سرکاری خزانے کو 2 کروڑ 44 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔

آئینی مدت مکمل، گلگت بلتستان اسمبلی تحلیل ہوگئی

آڈٹ رپورٹ کے مطابق حکومتی ٹیکسوں اور ڈیوٹیز کی مد میں 31 کروڑ 50 لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی گئی، آڈٹ میں بے ضابطہ اخراجات کے بارے میں تحقیقات کرنے اور ذمہ دار افراد کے تعین کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں