بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گرد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے دہشت گرد مسلسل ناکامیوں کے باعث بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی، سیکیورٹی فورسز نے خضدار کے علاقے زہری میں پرامن لوگوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے زہری میں کامیاب آپریشن کیا گیا، اس دوران فتنۃ الہندوستان کے 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا، کارروائی کے دوران 20 سے زائد خوارج زخمی بھی ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانوں کو کامیابی سے تباہ کیا، خضدار کے علاقے زہری کے عوام نے سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن کو بھرپور سراہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زہری کے عوام نے کامیاب آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے پر خوشی کا اظہار کیا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔
سیکیورٹی فورسز عوام کے تحفظ، فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں، سیکیورٹی فورسز عوام کے تعاون سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کا قلع قمع کریں گے۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


