راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 13 فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے کوئٹہ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔
کچھ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، ہلاک دہشت گرد متعدد تخربی کارروائی میں ملوث رہے تھے۔
یہ پڑھیں: خضدار میں فورسز کی کارروائی، خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گرد گرفتار
ترجمان پاک فوج نے ملک دشمن بھارتی پراکیسز کے مکمل خاتمے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دہشت گروں اور سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اب سے کچھ دیر قبل بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے خواتین کے لباس میں فرار ہونے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کیا تھا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں


