منگل, مارچ 18, 2025
اشتہار

بلوچستان میں سیاحتی مراکز قائم کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے  7 سیاحتی سیر گاہیں قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کا کہنا تھا کہ ’ساحلی علاقوں میں سرمایہ کاری اور سیاحت کے وسیع مواقع موجود ہیں‘۔

انہوں نے لکھا کہ ’حکومت ساحلی پٹی کی ترقی اور بہتری پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،  ساحلی پٹی کی بہتری کیلئے15 کروڑ روپے ماسٹر پلان میں شامل کئےگئے ہیں۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے ایک کھرب روپے کے فنڈز مختص کیے جن کی مدد سے بلوچستان میں 7 سیاحتی مقامات کی تعمیر کی جائے گی۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کی عوام کے احساسِ محرومی کا مکمل ادراک ہے، وزیراعظم

اُن کا مزید کہنا تھا کہ ’بلوچستان کےساحلی علاقے معاشی اور معاشرتی سرگرمیوں کیلئےبہترین ہیں، کنڈ ملیر میں سیاحوں کیلئے تمام سہولیات سے آراستہ رہائش گاہ بنائی جائےگی‘۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نے ایک روز قبل قومی ترقیاتی کونسل اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ماضی میں بلوچستان کو مالی وسائل تو فراہم کیے گئے لیکن فلاح و بہبود کو نظر انداز کیا گیا۔

قومی ترقیاتی کونسل کے اجلاس کا ایجنڈا خصوصاً بلوچستان کے پسماندہ ،دوردراز علاقوں میں آمدورفت اور آبی وسائل کے بہتر استعمال، زراعت، توانائی، بارڈر مارکیٹوں کے قیام کے منصوبوں کے حوالے سے تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں