بلوچستان (5 فروری 2026): بلوچستان سے اندرون صوبہ اور ملک بھر کے لیے ٹرین سروس کو 6 روز کی بندش کے بعد بحال کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے بلوچستان سے ملک بھر کے لیے ٹرین سروس بند کر دی گئی تھی جس کو 6 روز بعد بحال کر دیا گیا ہے اور ٹرینیں اندرون صوبہ سمیت ملک بھر کے لیے چلنا شروع ہو گئی ہیں۔
ٹرین سروس کی بحالی کے بعد کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس اور کراچی کے لیے بولان میل سروس روانہ کی گئی ہیں۔
اس کے علاوہ کوئٹہ اور چمن کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر سروس بھی بحال کر دی گئی ہے، جس کے باعث اندرون صوبہ اور ملک کے دیگر حصوں میں سفر کرنے والے شہریوں کی مشکل آسان ہو گئی ہے۔
ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس اور بولان میل سروس کو 31 جنوری سے بند کیا گیا تھا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


