کوئٹہ : بلوچستان کا سیاسی بحران فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے نیا پارلیمانی لیڈر نامزد کرنے پر اتفاق کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان کی سیاسی بحران نے فیصلہ کن رخ اختیار کرلیا، بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین پارلیمنٹ نے 20 اکتوبر کو وزیراعلیٰ جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر بلوچستان نے 20 اکتوبر کو بلوچستان اسمبلی کا اجلاس طلب کررکھا ہے، جس میں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پارلیمانی ارکان مشترکہ اجلاس بلاکر نئے پارلیمانی لیڈر کو نامزد کریں گے۔
بلوچستان میں سیاسی بحران، ناراض اراکین مائنس جام پر ڈٹ گئے
بی اے پی رہنماؤں نے فیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کی مشاورت سے نئے قائد ایوان کا انتخاب کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ 14 بلوچستان عوامی پارٹی اور اتحادی اراکین نے 11 اکتوبر کو تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔