تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کا فیصلہ

اسلام آباد: مشیر خزانہ سرتاج عزیز نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نچلی پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکھتی، انہوں نے بتایا کہ حکومت نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کا معاملہ اقوام متحدہ میں پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے اس حوالے سے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت اپنے خفیہ ادارے را کے ذریعے بلوچستان میں بار بار مداخلت کررہا ہے، کلبھوشن یادیو کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھانے کے لیے شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔

مشیرخارجہ نے کہا کہ امریکا سے تعلقات کافی غور طلب ہیں، یہ تعلقات سابقہ پانچ سے چھ دہائیوں میں اوپر نیچے ہورہے ہیں،امریکا کو جب بھی ضرورت ہوتی ہے ہمارے پاس آجاتا ہے،تین روز میں مذاکرات کے نتائج بھی مانگتا ہے اور بار بار مذاکراتی عمل سبوتاژ بھی کرتا ہے۔

اجلاس میں رکن قومی اسمبلی عالیہ کامران نے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ کیا نوشکی میں ڈرون حملہ پاکستان کی مرضی سے ہوا؟ اس سوال پر اجلاس کے شرکا خاموش ہوگئے۔ ارکان نے ڈرون حملوں پر وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کی بریفنگ مسترد کردی۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی اویس لغاری نے کہا کہ جو بریفنگ دی جارہی ہے اس سے زیادہ معلومات میڈیا کو ہیں۔

سیکریٹری خارجہ نے کلبھوشن یادیو کے انکشافات سے کمیٹی کو آگاہ کیا جس پر اراکین نے کلبھوشن کے معاملے پر ایوان کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کردیا۔


نچلی پرواز والے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہ ہونے کا انکشاف


 

ارکان نے سوال کیا کہ بلوچستان میں داخل ہونے والے ڈرون طیاروں کو نشانہ کیوں نہیں بنایا جاتا۔ سوال کا جواب دیتے ہوئے سرتاج عزیز نے انکشاف کیا کہ ہم نچلی پرواز کرنے والے ڈرون طیاروں کو نشانہ بنانے کی صلاحیت نہیں رکتھے، صرف بلندی پرموجود ڈرون طیارے ہی نشانہ بنائے جاسکتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -