The news is by your side.

Advertisement

بلوچستان، 11 اقسام کی قیمتی معدنیات کے ہزاروں ٹن ذخائر مل گئے

کوئٹہ: محکمہ معدنیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 11اقسام کی معدنیات کے ساڑھے 8 ہزار ٹن سے زائد کے ذخائر موجود ہیں۔

محکمہ معدنیات کے ذرائع کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں آئرن کے 273ملین ٹن کے ذخائر موجود ہیں اسی طرح چاغی میں کاپر کے 7 ہزار ملین ٹن ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب،لسبیلہ ،خضدار ،مسلم باغ میں کرومائیٹ کے 500 ملین ٹن قدرتی ذخائر موجود ہیں۔

محکمے کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی،خضدار، لسبیلہ میں لیڈ اور زنگ دھاتوں کے 50 ملین ٹن ،کوئٹہ ،شاہرگ ،ہرنائی، بولان، دکی ، موسیٰ خیل ،کوہلو میں کوئلے کے 1ہزار ملین ٹن ذخائر موجود ہیں، اسی طرح چاغی، قلع سیف اللہ ،خضدار، لسبیلہ میں میگنیز کے ذخائر بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا کوئٹہ میں کینسر اسپتال بنانے کا اعلان

بلوچستان کے علاقوں واشک اور قلعہ عبداللہ میں اینٹی منی ،لسبیلہ ،خضدار ،قلات،بولان ،لورالائی ،زیارت ،قلعہ سیف اللہ ،سبی ،کوئٹہ اور پشین میں چونا پتھر کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ضلع چاغی کے مختلف علاقوں میں اونکس نامی بیش قیمتی پتھر کے ذخائر بھی پائے گئے ہیں۔

ضلع مسلم باغ، خضدار لسبیلہ میں میگنی سائٹ، کوہ سلطان میں سلفر دھاتوں کے وسیع ذخائر موجود ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں ایمتھیسٹ نامی بیش قیمتی پتھر بھی موجود ہے جبکہ سیندک میں کاپر اور سونے کی تلاش کا کام جاری ہے۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسوقت لیڈ، زنک ،آئرن سمیت دیگر وسائل موجود ہیں جن پر مختلف کمپنیاں مائننگ کر رہی ہیں جبکہ آنے والے دنوں میں معدنیات کے شعبے میں مزید ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری آنے کی بھی توقع ہے۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں