بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

سندھ میں نو اور دس محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون، انٹرنیٹ ڈیوائسز اور وی وائرلیس فون کی سروسز بند رہیں گی، ڈبل سواری پر تین روزہ پابندی کا پہلے ہی اعلان کیا جاچکا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے نمائندے ارباب چانڈیو کے مطابق محمکہ داخلہ سندھ نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر سندھ میں نو اور دس محرم الحرام کو موبائل فون بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نمائندے کے مطابق یہ فیصلہ اس لیے کیا گیا ہے تاکہ نو اور دس محرم الحرام کو سندھ بھر میں بڑے پیمانے پر نکلنے والے جلوسوں کی سیکیورٹی مزید سخت ہوسکے اور دہشت گردی کو روکا جائے تاکہ جلوس پرامن طریقے سے اپنے مقامات پر پہنچ سکیں اور دہشت گردوں کو کامیابی نہ مل سکے۔

اس ضمن میں محکمہ داخلہ سندھ نے کہا ہے کہ سندھ میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رہے گی، بندش کا اطلاق کراچی، حیدر آباد، سکھر، خیرپور میں ہوگا۔

محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک معطل رہے گی اس دوران انٹرنیٹ ڈیوائسز اور وی وائرلیس سروس بھی معطل رہے گی، یہ فیصلہ امن و امان کے پیش نظر کیا گیا ہے۔


اسی سے متعلق: سندھ بھر میں ڈبل سواری پر پابندی کا فیصلہ


خیال رہے کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی خدشات کے پیش  نظر تین روز کے لیے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کیے جانے کا پہلے ہی فیصلہ ہوچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں