The news is by your side.

گائے کے گوشت پرپابندی, مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہراحتجاج، رکن اسمبلی انجینئر راشد گرفتار

مقبوضہ کشمیر: گائے کا گوشت کھانے پرپابندی کے خلاف مقبوضہ کشمیراسمبلی کے باہر احتجاج کیا گیا، پولیس نے احتجاج کرنے والے رکن اسمبلی انجینئر راشد کو گرفتار کرلیا ہے.

مودی سرکارکی مسلمان دشمنی عروج پر ہیں، مقبوضہ کشمیر میں گائے کا گوشت کھانے پر پابندی کیخلاف احتجاج کرنے والے ارکان اسمبلی کو بھی نہیں بخشا اور تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

انجینئر راشد کو گائے کا گوشت کھانے کے جرم میں گذشتہ روز اسمبلی کے اندر بی جے پی ارکان اسمبلی کی غنڈہ گردی کا شکار ہونا پڑا اور آج اسمبلی کے باہر پولیس نے رکن اسمبلی اور دیگر مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا اور انجینئرراشد کو گرفتارکرلیا.

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں بھی ہوئیں، جبکہ ڈالر کمانے کےلیے بھارت گائے کا گوشت برآمد کرنے والا دنیا کا دوسرا بڑا ملک ہے.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں