The news is by your side.

Advertisement

گائے کے گوشت پر پابندی، مقبوضہ کشمیراسمبلی میں ہنگامہ آرائی

مقبوضہ کشمیر : گائے کے ذبیحہ اورگوشت کھانے پرپابندی کے خلاف مقبوضہ کشمیراسمبلی میں احتجاج کیا گیا.

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کانگریس اورنیشنل کانفرنس کے ارکان اسپیکر کے ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور گوشت کھانے پر عائد پابندی کے خلاف شدید احتجاج کیا اورپوسٹرز لہرائے۔

حکومتی ارکان نے احتجاج کرنے والے ارکان کو روکنے کی کوشش کی، جس کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا، ارکان نے حکومت سے گائے کے ذبیحہ اور گوشت کھانے پر عائد پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کیا.

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں