تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

رمیز راجہ کی وطن واپسی، سی اے اے نے ہدایت نامہ جاری کردیا

کراچی : سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) نے پی سی بی کی درخواست سابق کپتان رمیز راجہ کے پاکستان واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سی اے اے نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ کو وطن واپس آنے کا اجازت نامہ جاری کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجازت نامہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی درخواست پر جاری کیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن ڈائریکٹر ایئر ٹرانسپورٹ عرفان صابر نے جاری کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رمیز راجہ پاک جنوبی افریقہ کرکٹ سیریز کےلیے 26 مارچ کو جنوبی افریقہ گئے تھے اور اب رمیز راجہ 18 اپریل کو قطر ایئرویز سے لاہور پہنچیں گے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا  ہے کہ وطن واپسی پر کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد لازمی ہوگا، اس سلسلے میں کرونا ٹیسٹ اور گھر میں 7 سے 10 روز قرنطینہ کرنا ہوگا۔

Comments

- Advertisement -
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں