تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پروازوں پر پابندی، غیرملکی کے لیے سعودی حکومت کا جواب

ریاض: سعودی محکمہ پاسپورٹ سے غیرملکی نے وضاحت طلب کی کہ پروازوں پر پابندی کے باعث اہل خانہ مملکت سے باہر پھنسے ہیں، اُن کے اقامے کی تجدید آن لائن ہوگی؟۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں غیرملکی کی زیرکفالت(بیوی، بچے ودیگر اہل خانہ) تابعین کی کیٹگری میں آتے ہیں جن کے اقامے الگ ہوتے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے ذیلی ادارے جوازات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسی حوالے سے وضاحت پیش کی ہے۔

جوازات کا کہنا ہے کہ تابعین کے اقامے کی تجدید آن لائن ہوسکتی ہے لیکن ان کے سرپرست کا مملکت ہونا لازمی ہے۔ غیرملکی ملازمین کے سعودی عرب میں نہ ہونے سے اہل خانہ کے اقامے کی تجدید نہیں ہوسکتی۔

وہ غیرملکی جنہیں سعودی عرب میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا!

خیال رہے کہ قبل ازیں غیر ملکیوں کے بچوں کو اقامہ کی تجدید کے وقت مملکت آنا لازمی تھا لیکن قوانین میں تبدیلی کے بعد یہ شرط ختم کی گئی اب صرف سرپرست یا سربراہ کا ہونا ضروری ہے۔

اس سہولت سے غیر ملکیوں کے اہل خانہ پر اضافی سفر کا بوجھ کم ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب میں تارکین وطن کے زیر کفالت بچوں یا اہل خانہ کو جوازات کی قانونی اصطلاح میں ’تابع ‘ کہا جاتا ہے وہ تابعین اقامہ(ڈیپینڈنٹ) پر رہتے ہیں، جبکہ خروج ونہائی پر جانے والے غیرملکی اور تابع کو مملکت آنے کی اجازت بھی ہوتی ہے بشرطیکہ وہ مجرم نہ ہوں۔

Comments

- Advertisement -