پیر, جون 8, 2026
اشتہار

بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں پابندی میں توسیع کر دی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان نے بھارتی طیاروں پر فضائی حدود کی پابندی میں 24 جون تک توسیع کر دی۔

پاکستان نے بھارتی رجسٹرڈ طیاروں پر عائد فضائی حدود کی پابندی میں توسیع کردی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بھارتی سول اور فوجی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود بدستور بند رہیں گی۔

نوٹم کے مطابق بھارتی ایئرلائنز اور ملٹری پروازیں پاکستانی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گی جبکہ پابندی میں توسیع کا اطلاق 19 مئی صبح 10 بجکر 40 منٹ سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

پی اے اے کے مطابق بھارتی طیاروں پر پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی پابندی 24 جون صبح 4 بجکر 59 منٹ تک برقرار رہے گی۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں