لاہور : پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ تقریبات میں تمام ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے لہذ پابندی کا کوٸی جواز نہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے شادی ہال میں ان ڈور تقریبات پر پابندی عائد کرنے کیخلاف درخواست دائر کردی گئی۔
درخواست میرج ہال ایسوسی ایشن کی طرف سے دائر کی گئی ، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ شادی ہال میں کورونا کو وجہ بنا کر ان ڈور پابندی لگانا امتیازی سلوک ہے، تقریبات میں تمام ایس اوپیز کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے لہذ پابندی کا کوٸی جواز نہیں ۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ شادی ہالز میں ان ڈور پابندی کا اقدام غیر قانونی قرار دیا جائے۔
یاد رہے گذشتہ روز پنجاب حکومت نے عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن سخت کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
پنجاب حکومت نے 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں شادی ہال میں ان ڈور تقریبات اور ہر قسم کے انڈور ڈائننگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔