site
stats
پاکستان

کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد: سگریٹ پینے والے افراد کے لیے ایک بری خبر سامنے آگئی، وفاقی حکومت نے کھلی سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کا مقصد سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کرنا ہے۔

اے آر وائی نیوز اسلام آباد کے نمائندے جہانگیر خان نے بتایا کہ سال کے اختتام پر ایک دم یہ خبر سامنے آئی ہے، حکومت نے اصولی طور پر فیصلہ کیا ہےکہ ڈبے سے سگریٹ نکال کر فروخت کرنے پرمکمل پابندی ہوگی صرف سگریٹ کا پورا ڈبہ ہی فروخت کیا جاسکے گا۔


Bad news for smokers by arynews

یہ فیصلہ نوجوانوں کی حوصلہ شکنی کے لیے کیا گیا ہے جس کا نوٹی فکیشن جلد وزارت صحت کی جانب سے جاری کردیا جائے گا، یہ پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002ء کے تحت لگائی جارہی ہے، عنقریب جاری کردی نوٹی فکیشن میں چاروں صوبوں کی حکومتوں کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ پابندی پر مکمل عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ کھلی سگریٹ فروخت نہ ہوسکیں۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top