پیر, اپریل 20, 2026
اشتہار

برطانیہ میں پی آئی اے سے پابندی ہٹنے کے بعد اہم پیش رفت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: برطانیہ میں پی آئی اے سے پابندی ہٹنے کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے نے برطانیہ کی پروازوں کیلئے یوکے سول ایوی ایشن کو تحریری درخواست دے دی ہے جس میں مانچسٹر کیلئے فوری پروازوں کی اجازت طلب کی گئی ہے۔

پی آئی اے کو یوکےایوی ایشن سے پروازوں کی اجازت چند روز میں ملنے کا یقین ہے۔

ابتدائی طور پی آئی اے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پروازیں چلائےگی جب کہ لندن اور برمنگھم کی پروازوں کیلئے بعد میں تحریری طور درخواست دی جائے گی۔

برطانوی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ برطانیہ نے پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندیاں ختم کر دی ہیں، پاکستانی ایئرلائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کی اجازت کی درخواست دے سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پابندیوں کے خاتمے کا فیصلہ ایوی ایشن سیفٹی میں بہتری پر یو کے ایئر سیفٹی کمیٹی نے کیا ہے، اب ایئر لائنز کو پروازوں کے لیے یو کے سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت لینا ہوگی۔

ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ سیفٹی لسٹ سے اخراج آزاد اور تکنیکی عمل کے تحت ہوا ہے، پاکستانی ایئر لائنز اب برطانیہ کے لیے پروازوں کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان اور یو کے ماہرین کے تعاون پر اظہار تشکر کیا اور کہا ’’میں پاکستانی ایئر لائن سے سفر کی منتظر ہوں، پاکستان کے ساتھ فضائی رابطوں میں بہتری خاندانوں کے ملاپ میں مدد دے گی۔‘‘

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان برطانیہ کا تیسرا بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اور سالانہ تجارتی حجم 4.7 ارب پاؤنڈ ہے۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں