منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی؟ سندھ حکومت کی اہم وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: سندھ حکومت نے کورونا وبا کے دوران پبلک پارکس میں عوام کے داخلے پر پابندی سے متعلق اہم وضاحت کر دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق سندھ کےپبلک پارکس میں عوام کے داخلےپرپابندی نہیں ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پبلک پارکس واکنگ ٹریک اور محلےکےپارکس میں شہریوں کےداخلے پر پابندی نہیں، پبلک پارکس کےحوالےسےکوئی ابہام نہیں ہے اس لیے عوام ایس او پیز کے تحت پبلک پارکس میں جاسکتےہیں۔

محکمہ داخلہ کا کہنا ہےکہ اگرچہ عوام کے داخلے پر پابندی نہیں تاہم پبلک پارکس میں اجتماع اور ہجوم کی اجازت نہیں ہے۔

محکمہ داخلہ نے پبلک پارکس میں داخلےکیلئےکورونا ایس اوپی پر عمل کرانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے تمام کمشنرز کو مراجلہ ارسال کیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی منظوری سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایس او پیز کے تحت عوام کو پارکس میں آنے دیا جائے جب کہ امیوزمنٹ اور تھیٹر پر پابندی برقرار رکھی گی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں