جمعہ, دسمبر 12, 2025
اشتہار

پنجاب کے مسافروں پر کراچی ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر پر پابندی؟ ایف آئی اے کا اہم بیان آ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (5 نومبر 2025): پنجاب کے رہائشی افراد پر بیرون ملک سفر پر پابندی کی خبروں سے متعلق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کا اہم بیان سامنے آیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے ان خبروں کی تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کے شہریوں پر سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے پنجاب کے شہریوں پر ایسی کوئی پابندی نہیں بلکہ ملک کے تمام صوبوں کے مسافروں کو بغیر رکاوٹ سفر کی سہولت حاصل ہے۔

ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ کے خطرات کے پیش نظر مسافروں کی جانچ پڑتال کی جاتی ہے، اور پہلی بار سفر کرنے والوں پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانی شہریوں کے ساتھ یکساں سلوک کیا جاتا ہے اور امیگریشن اسٹاف کی جانب سے کسی بھی صوبے کے شہری سے کوئی امتیازی سلوک نہیں کیا جاتا۔

حکومت کا انسانی اسمگلنگ کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے بڑا اقدام

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں