تازہ ترین

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

‘ سعودی وفد کا دورہ: پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی’

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے...

وکی پیڈیا کو فوری بحال کیا جائے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کو فوری طور پر بحال کرنے کے احکامات جاری کردیئے، جسے توہین آمیز اور غیرقانونی مواد نہ ہٹانے کی وجہ سے بلاک کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان میں 3فروری کو وکی پیڈیا پر پابندی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھا گیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے وکی پیڈیا کے معاملے کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

مذکورہ کمیٹی میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ،وزیر اقتصادی امور سردار ایاز صادق اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب شامل تھیں، کمیٹی کے مطابق وکی پیڈیا ایک مفید سائٹ ہے جو معلومات کی ترسیل میں معاون ہے۔

کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پروزیراعظم شہباز شریف نے وکی پیڈیا کی فوری بحالی کے احکامات دیئے اور اس معاملےپر وزیراعظم نے5رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے جو وزراء آئی ٹی، قانون و انصاف، اطلاعات، تجارت، مواصلات پر مشتمل ہے۔

کمیٹی وکی پیڈیا کو بلاک کرنے کے اقدام اور توہین آمیز مواد تک رسائی کا جائزہ لے گی، کمیٹی پوسٹ قابل اعتراض مواد کو ہٹانے یا رسائی روکنے کیلئے اقدامات تجویز کرے گی اور ایک ہفتےمیں رپورٹ سفارشات کے ساتھ وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پی ٹی اے نے انتباہ کے باوجود توہین آمیز اور غیر قانونی مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا کو 48 گھنٹے کے لیے ڈی گریڈ کرنے کے بعد اس کی سروسز پاکستان میں مستقل طور پر بلاک کر دی تھیں۔

Comments

- Advertisement -