منگل, فروری 17, 2026
اشتہار

پاکستان میں یوٹیوب کی بندش کا اقدام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پاکستان میں یوٹیوب کی بندش کا اقدام سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیلنج کردیا گیا ہے.

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یوٹیوب کی بندش کے خلاف درخواست بیر سٹر ظفراللہ خان نے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ یو ٹیوب پر پابندی عوام کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ یو ٹیوب کی بندش سے عوام کو تعلیمی اور کاروباری نقصان پہنچ رہا ہے، یوٹیوب سے متنازعہ ویڈیوز بھی ہٹا دی گئی ہیں لہذا پاکستان میں یو ٹیوب کھولنے کا حکم دیا جائے۔

یاد رہے کہ یو ٹیوب پر نبی کریم کے بارے میں قابلِ اعتراض فلم ’انوسنس آف مسلمز‘ دیکھانے پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث 17 ستمبر کو پاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حکم پر توہین آمیز فلم چلانے والی یو ٹیوب بند کر دی گئی تھی، جس کی وجہ یو ٹیوب کی جانب سے توہین آمیز فلم نہ ہٹانے کا فیصلہ بتائی گئی۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے از خود نوٹس لیتے ہوئے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو فوری طور پر ملک میں انٹرنیٹ سے پیغمبر اسلام پر متنازع فلم کو ہٹانے کا حکم دیا تھا، 29 دسمبرکوپاکستان میں یو ٹیوب پر کئی ماہ سے عائد پابندی ختم ہونے کے صرف دو گھنٹے بعد ہی پہلا حکم واپس لیتے ہوئے یو ٹیوب پر ایک مرتبہ پھر پابندی لگانے کا حکم جاری کر دیا گیا تھا ۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں