جمعرات, مارچ 12, 2026
اشتہار

ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرنے والے خبردار

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر اسمارٹ فون استعمال کرنے والے ملازمین کو خبردار کردیا گیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال ممنوع قرار دے دیا گیا، سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر سول ایوی ایشن (سی اے اے) نے ملازمین کے لیے نیا حکم نامہ جاری کردیا۔

ایئرپورٹ منیجر کا کہنا ہے کہ ایپرن، لاؤنج میں اسمارٹ فون کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ممنوع ایریاز میں اسمارٹ فون کا استعمال ایئرپورٹ منیجر کی اجازت سے مشروط ہوگا۔

ایئرپورٹ منیجر کے مطابق ممنوع علاقے میں فون کے استعمال پر موبائل فون ضبط کرلیا گیا اور کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایئرپورٹ کے احاطے میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی کا نوٹیفکیشن فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

+ posts

محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں