سلہٹ: پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں بنگلادیش کی پوری ٹیم 278 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ سلہٹ میں کھیلا جا رہا ہے، قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔
بنگلاد دیش کی جانب سے اننگز کا آغاز محمود الحسن جوئے اور تنزید حسن نے کیا تھا لیکن اننگز کے آغاز میں ہی بنگلادیش کے اوپننگ بیٹر محمود الحسن پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر پاکستانی بولر محمد عباس کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
بنگلا دیش کی جانب سے لٹن داس 126 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ تنزید حسن 26، نجم الحسن شنٹو 29، مومن الحق 22 اور مشفیق الرحیم 23 رنر بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے خرم شہزاد نے 4، محمد عباس نے 3، حسن علی نے دو اور ساجد خان نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم میں اذان اویس، شان مسعود، بابر اعظم، عبداللّٰہ فضل، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان آغا، خرم شہزاد، ساجد خان، حسن علی اور محمد عباس شامل ہیں۔
یہ پڑھیں: دوسرا ٹیسٹ: بابر اعظم کس کھلاڑی کی جگہ لیں گے؟
آج کے میچ کے لیے امام الحق، شاہین آفریدی اور نعمان علی کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


