تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

امریکی آرٹسٹ 1کروڑ سے زائد مالیت کا کیلا کھا گیا

واشنگٹن : میامی کی آرٹ بیسل گیلری کی دیوار پر ٹیپ سے چپکا 1 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا کیلا، ایک شخص اتار کھا گیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی کی آرٹ بیسل نامی گیلری میں اطالوی کامیڈین و آرٹسٹ ماریزیو کیٹیلان نے دیوار پر تین کیلے ٹیپ سے فن پارے کی صورت میں چپکائے تھے جن کی مالیت 3 لاکھ 60 ہزار ڈالر تھی۔

آرٹ گیلری میں ’دیوار پر ٹیپ سے چپکا کیلا‘سب کی توجہ کا مرکز بن چکا تھا اور لوگ اس کے ساتھ آکر سیلفیاں بھی بنوا رہے تھے تاہم ایک روز امریکا کے معروف آرٹسٹ ڈیوڈ دتونا نے ہجوم کے سامنے اس آخری کیلے کو دیوار نکال کر کھاگئے۔

آرٹ گیلری میں موجود افراد امریکی فنکار کی اس حرکت پر حیران رہ گئے کہ انہوں نے ایک لاکھ بیس ہزار ڈالر کا کیلا اتنی آرام سے کیسے کھالیا۔

بعدازاں امریکی آرٹسٹ دتونا سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ‘ یہ میری طرف سے آرٹ کا مظاہرہ تھا، میں ماریزیو کیٹیلان کے کام کو بہت پسند کرتا ہوں اور مجھے ان کا یہ آرٹ تو بہت پسند آیا یہ بہت لذیذ تھا’۔

ڈیوڈ دتونا کی جانب سے کیلا کھانے کے فوری بعد آرٹ گیلری کے ایک اسٹاف ممبر کی جانب سے تھوڑے غصے اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا تاہم اس پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی اور دیوار پر ایک اور کیلا چپکا دیا گیا۔

مزید پڑھیں : دیوار پر ٹیپ سے لگا کیلا 1 کروڑ سے زائد قیمت پر فروخت

اس کیلے کے ساتھ آرٹ گیلری کی جانب سے ایک سرٹیفکیٹ بھی جاری کیا جاتا ہے جس میں درج ہے کہ اس آرٹ کا مالک کیلے کو تبدیل بھی کرسکتا ہے۔

اس سے قبل ایک ہفتے کے دوران آرٹسٹ ماریزیو کی دو کیلے فروخت ہوچکے ہیں جن کی مالیت بھی لاکھوں روپے تھی۔

Comments

- Advertisement -