تازہ ترین

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 کسٹمز اہلکار شہید

ڈی آئی خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے...

کیلے کی شکل والا موبائل فون متعارف

کیلی فورنیا: امریکی کمپنی نے کیلے جیسا فون متعارف کروادیا جس کی بیٹری لگاتار 10 گھنٹے تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کیلے جیسے موبائل کا تصور کر کے انسان یقیناً دھوکے میں آسکتا ہے مگر اینڈیگو نامی کمپنی نے ناممکن کو ممکن بناتے ہوئے صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نئی شکل کا موبائل متعارف کروادیا۔

جدید سہولیات پر مبنی اس فون کی بیٹری لگاتار 10 گھنٹے چل سکتی ہے جبکہ اس میں صرف کال سننے یا منقطع کرنے کے بٹن دیے گئے ہیں تاہم اس کی اسکرین مکمل ٹچ دی گئی ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ اس میں دیگر فونز کی طرح جدید سسٹم موجود ہے تاہم اس شکل کے موبائل کی تیاری کا مقصد نئے ڈیزائن کو متعارف کروانا تھا جبکہ دوسرا مقصد یہ تھا کہ اس کے ذریعے لوگوں کےچہروں پر مسکراہٹ لائی جاسکے۔

موبائل فون بنانے والی کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں اس فون کی قیمت 40 ڈالر مقرر کی گئی ہے تاہم ابھی یہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش نہیں کیا گیا۔

Comments

- Advertisement -