site
stats
کھیل

بنگلور ٹیسٹ : بھارت نے آسٹریلیا کو75 رنزسے ہرا دیا

نبگلور : بھارت نے آسٹریلیا کو بنگلور ٹیسٹ میں دلچسپ مقابلے کے بعد پچھتر رنز سے شکست دے دی۔ چار میچز کی سیریز ایک ایک سے برابر ہوگئی۔ آسٹریلیا کی ٹیم 188رنز کے جواب میں 112رنز پر پویلین لوٹ گئی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلور ٹیسٹ میں بھی اسپن کا جادو چل گیا۔ چینا سوامی اسٹیڈیم بنگلور میں چوتھے روز بھارت نے دوسری نامکمل اننگز دو سو تیرہ رنز چار کھلاڑی آوٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم دو سو چوہتر رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔

جوش ہیزل ووڈ نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کیں۔ ویرات کوہلی دوسری اننگز میں بھی ناکام رہے۔ ایک سو اٹھاسی رنز کے آسان ہدف کا بھارتی بولرز نے کامیابی سے دفاع کیا۔

روی چندرن ایشوین کی عمدہ باﺅلنگ کی بدولت آسٹریلوی ٹیم کے آخری 6 کھلاڑی صرف 11 رنز کے عوض آﺅٹ ہو گئے، بالرز کی نپی تلی بولنگ کے سبب مہمان ٹیم ایک سو بارہ رنز پرہی ڈھیر ہوگئی۔

ایشون نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ اٹھائیس رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اومیش یادیو نے 2 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ایشانت شرما اور رویندرا جدیجہ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top