تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

بنکاک: اسپتال کے سامنے دھماکہ‘ 24 زخمی

بنکاک: تھائی لینڈ کے ایک اسپتال کے باہر ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے ہیں ‘ فوج نے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق دھماکا فرامونگ کتکلاؤ نامی اسپتال کے مرکزی دروازے کے قریب ہوا، جو فوجیوں اور ان کے اہلخانہ کے علاج و معالجے کے حوالے سے مشہور ہے‘ دھماکے میں تاحال 24 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے مطابق دھماکہ بارودی تھا اور حادثےمیں زیادہ تر افراد کانچ کے ٹکڑے لگنے کے سبب زخمی ہوئے ہیں۔

دھماکے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی، تھائی فوجیوں نے اسپتال کے داخلی وخارجی راستوں کو سیل کرکے شواہد کی تلاش شروع کردی ہے۔


بنکاک میں دھماکہ ، 27 افراد ہلاک


 تھائی فوجی اسپتال پر یہ حملہ عوامی نمائندوں سے اقتدار چھیننے کی تیسری سالگرہ کے موقع پر پیش آیا ہے۔ ملٹری حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں سیاسی مخالفین کا ہاتھ ہوسکتا ہے جبکہ کچھ عناصر مسلم علیحدگی پسندوں کو بھی حادثے کاذمہ دار قرارد ے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ تھائی لینڈ کا دارالحکومت بنکاک اگست 2015 میں بھی دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنا  تھا، ایروان مندر کے قریب زور دار دھماکا ہوا،جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجن سے زائد زخمی ہوگئے تھے ۔


اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

Comments

- Advertisement -