اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

دوران پرواز میاں بیوی لڑ پڑے، طیارے کی ہنگامی لینڈنگ

اشتہار

حیرت انگیز

سوئٹزرلینڈ سے بنکاک جانے والی پرواز میں میاں بیوی لڑ پڑے جس کے باعث طیارے کی ہنگامی لینڈ کرنا پڑ گئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمن ایئرلائن لفتھانسا کے مسافر بردار طیارے نے نئی دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

مسافر طیارہ سوئٹزرلینڈ کے شہر میونخ سے بنکاک جارہا تھا۔

- Advertisement -

طیارے نے ہنگامی لینڈنگ سے قبل پاکستان میں اترنے کی اجازت مانگی لیکن اجازت نہ ملنے کے باعث پائلٹ نے نئی دہلی میں ہنگامی لینڈنگ کی جہاں دونوں مسافروں کو اتار دیا گیا۔

میاں بیوی کو اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر سیکیورٹی کے حوالے کرکے طیارہ اپنے منزل مقصود کی جانب روانہ ہوگیا۔

میاں بیوی نے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کے عملے سے اپنے رویے پر معافی مانگتے ہوئے جہاز میں سفر جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔

مسافر میاں بیوی کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ انڈین ایوی ایشن کے حکام نے مسافر میاں بیوی کے حوالے سے جرمنی کے سفارت خانے سے رابطہ کیا ہے اور ابھی یہ فیصلہ نہیں ہوا کہ دونوں کو پولیس کے حوالے کیا جائے گا یا سفارت خانے بھیجا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں