بدھ, مارچ 11, 2026
اشتہار

بنکاک میں زمین دھنسنے کی ہولناک ویڈیو، گڑھے نے گاڑیاں اور بجلی کے کھمبے بھی نگل لیے

اشتہار

حیرت انگیز

بنکاک سے اچانک زمین دھنسنے کی ایک ہولناک ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ گہرے گڑھے نے گاڑیاں اور بجلی کے کھمبے تک نگل لیے۔

پیروں تلے سے زمین کھسکنے کا محاورہ حقیقت بن گیا، تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں کچھ ایسا ہی ہوا جہاں زمین پر اچانک جیسے بھونچال آ گیا اور دیکھتے ہی دیکھتے 50 فٹ گہرا گڑھا پڑ گیا۔

گڑھے نے متعدد گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبے بھی نگل لیے، علاقے میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، زمین دھسنے کی وجہ سے زیرِ زمین پانی کے پائپ ٹوٹ گئے۔

اقوام متحدہ کا اسکیلیٹر اور ٹیلی پرامپٹر دونوں رک گئے، ٹرمپ کے ساتھ عجیب واقعہ

لوگوں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، ایک کار خوش قسمتی نے بال بال بچی تاہم وہ گڑھے کے بالکل کنارے پھنس گئی، جسے بعد ازاں ریسکیو کیا گیا۔ یہ واقعہ شہر کے ایک قریبی اسپتال کے نزدیک پیش آیا، حکام نے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ خوفناک منظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہو گیا۔


+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں