تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

نو منٹ میں یہ برگر کھائیں، 50 ہزار روپے کمائیں

بنکاک : تھائی لینڈ کے مشہور برگر ریسٹورنٹ اسٹیکس اینڈ برگرز نے بیٹوؤں (بسیار) کےلیے 6 کلو وزنی برگر 9 منٹ میں کھانے پر 50 ہزار روہے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

دنیا بھر میں برگر کے شوقین افراد کے لذت کام و دہن کے لیے مختلف ریستوران برگر کے نئے نئے ذائقے متعارف کروا رہے ہیں اور اب برگر لاتعداد ذائقوں میں دستیاب ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کو یہ 6 کلو وزنی برگر 50 روپے کا مالک بناسکتا ہے؟

جی ہاں تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک کے معروف برگر ریسٹورنٹ اسٹیکس اینڈ برگرز نے اعلان کیا ہے کہ اگر کوئی شخص مایونیز، گوشت اور آٹے سے بھرے اس 6 کلو وزنی برگر کو نو منٹ میں چٹ کرجائے تو اسے کوئی رقم ادا کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ ریسٹورنٹ اسے 330 ڈالر یعنی 50 ہزار روہے ادا کرے گا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہر کیلوری کے بدلے ایک ’’تھائی بھات‘‘ دیا جائے گا یعنی 10 ہزار کیلوری والے اس برگر کو کھانے کے بعد آپ 10 ہزار ’’بھات‘‘ کےحق دار ہوں گے۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اس برگر میں خنزیر کا گوشت، پیاز، مایونیز اور آٹا بھرا ہوا ہے۔

ریسٹورنٹ مالک کا کہنا ہے کہ برگر ابتک تھائی لینڈ کا سب سے بڑا برگر ہے جسے کھاکر انعام وصول کرنے کےلیے بہت لوگ آرہے ہیں لیکن وہ مقررہ وقت میں اسے ختم نہیں پارہے۔

اس برگر کو 9 منٹ میں چٹ کرکے 50 ہزار روہے انعام وصول کرنے کی لالچ میں ریسٹورنٹ جانے میں جاننے لیں کہ اگر آپ نے برگر مقررہ وقت میں نہیں کھا سکے تو آپ کو اس کی قیمت ادا کرنی ہوگی جو 17 ہزار 800 روپے ہے۔

Comments

- Advertisement -