The news is by your side.

Advertisement

زازئی کا لاٹھی چارج، بنگلا ٹائیگرز کے ہاتھوں گلیڈی ایٹرز کو شکست

ابوظبی: ٹی 10 لیگ کے اہم میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 9 وکٹوں سے آؤٹ کلاس کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلا ٹائیگرز نے دکن گلیڈی ایٹرز کی جانب سے دیا جانے والا 117 رنز کا ہدف 11 گیند قبل ہی حاصل کرلیا۔

حضرت اللہ زازئی نے 59 اور رول جیکسن نے 28 رنز کی ذمہ دارانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل بنگلا ٹائیگر کی دعوت پر گلیڈی ایٹرز نے مقررہ 10 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنائے تھے۔

بینٹن نے 30، امستھ نے 26 اور ڈیوڈ ویزے نے 25 رنز کی اننگز کھیلی تھی، بنگلا ٹائیگرز کی جانب سے ہایل نے دو، فالکنر، کریم اور عامر نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی تھی۔

دوسرے میچ میں ناردرن واریئرز نے دہلی بُلز کو جیت کے لیے 129 رنز کا ہدف دے دیا۔

ہدف کے تعاقب میں بُلز کی بیٹنگ جاری ہے، ایونٹ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے ایچ ڈی اسپورٹس چینل اے اسپورٹس پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

Comments

یہ بھی پڑھیں