تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

چٹاگانگ ٹیسٹ، بنگلا دیش کی ٹیم لڑ کھڑا کر سنبھل گئی

چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستان کے خلاف بنگلا دیش کی پہلی ٹیم لڑ کھڑا کر سنبھل گئی۔

تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ ٹیسٹ کے پہلے روز کے اختتام پر بنگلا دیش نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنالیے، لٹن داس 113 اور مشفیق الرحیم 82 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

بنگلا دیش کی اننگز کا آغاز اچھا نہ تھا ابتدائی چار بلے باز 49 رنز پر پویلین لوٹ گئے اس کے بعد مشفیق الرحیم اور لٹن داش نے شاندار شراکت داری قائم کی جو دن کے اختتام تک جاری رہی۔

لٹن داس نے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی، مشفئیق الرحیم نے بھی ذمہ دار بیٹنگ کرتے ہوئے قومی بولرز کے چھکے چھڑا دئیے، دونوں بیٹرز نے 204 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، فہیم اشرف، حسن علی اور اسپنر ساجد نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کی قیادت بابر اعظم کررہے ہیں دیگر کھلاڑیوں میں محمدرضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، عابدعلی، اظہر علی، فہیم اشرف، فواد عالم، حسن علی، ،نعمان علی، ساجد خان اور شاہین آفریدی شامل ہے۔

پاکستان کی جانب سے بائیس سالہ عبداللہ شفیق آج ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔

سعودشکیل، امام الحق، سرفرازاحمد، محمد نواز، زاہدمحمود اور نسیم شاہ ریزرو کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔

Comments

- Advertisement -