بدھ, جنوری 21, 2026
اشتہار

شادی کا جھانسہ دے کر زیادتی، بنگلہ دیشی کرکٹر کیخلاف چارج شیٹ جمع

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: پولیس نے بنگلہ دیش اے ٹیم کے 25 سالہ کرکٹر طفیل احمد ریحان کے خلاف چارج شیٹ جمع کروادی ہے، الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ایک خاتون کو شادی کا وعدہ دے کر فریب دیا اور متعدد بار جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش پولیس کا کہنا ہے کہ چارج شیٹ انسدادِ خواتین و اطفال تشدد ایکٹ کی دفعہ 9(1) کے تحت جمع کرائی گئی ہے۔

مقدمے کے مطابق طفیل احمد نے جنوری میں فیس بک کے ذریعے خاتون سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے شادی کا وعدہ کیا جس پر خاتون نے ان سے تعلق بنائے رکھا۔

خاتون کے مطابق 31 جنوری کو طفیل نے انہیں گلشن کے ایک ہوٹل میں اپنی بیوی کے طور پر متعارف کرایا اور زیادتی کا نشانہ بنایا، اسی طرح کئی بار ایسے واقعات پیش آئے اور بعد میں طفیل نے شادی سے منع کردیا، خاتون نے 1 اگست کو گلشن تھانے میں شکایت درج کرائی۔

پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ہوٹل کی بکنگ ریکارڈ، طبی شواہد اور دیگر مواد ان کے دعوے کی تائید کرتے ہیں۔ عدالت 30 دسمبر کی اگلی سماعت میں چارج شیٹ کا جائزہ لے گی۔

سمریتی مندھنا کا پلاش موچل کیساتھ شادی منسوخ کرنے کے بعد پہلا بیان

طفیل کو 24 ستمبر کو ہائی کورٹ نے 6 ہفتوں کی عبوری ضمانت دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ ضمانت کی مدت ختم ہونے پر وہ خواتین و اطفال تشدد روک تھام ٹربیونل میں حاضر ہوں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس ہدایت پر عمل نہیں کر سکے اور اس دوران ہانگ کانگ میں کرکٹ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے گئے۔ عدالت اب مقدمے کی اگلی کارروائی کے لیے چارج شیٹ کا جائزہ لے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں