جمعرات, اگست 13, 2026
اشتہار

بنگلادیش کی ایئرلائن نے کراچی کے لیے پروازوں کا شیڈول جاری کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن نے کراچی کے لیے براہ راست پروازوں کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بنگلادیش کی بیمان ایئرلائن کی پہلی پرواز 29 جنوری بروز جمعرات کو ڈھاکا سے کراچی کے لیے اڑان بھرے گی۔

بیمان ایئر ڈھاکا کراچی کے درمیان ہفتہ وار 2 پروازیں چلائے گی۔

بیمان بنگلادیش ایئرلائن نے براہ راست پروازوں کی سیٹس کی بکنگ شروع کردی ہے، بکنگ کھلتے ہی پہلی پروازوں کی تمام نشستیں گھنٹوں میں مکمل ہوگئیں۔

پاکستان بنگلادیش کے درمیان فضائی رابطے کی بحالی پر دونوں ممالک کے عوام پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان نے بنگلادیش کی ایئرلائن کو براہ راست پروازوں کی اجازت دی تھی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر بیمان بنگلادیش ایئرلائن کو تین ماہ کے لیے 30 مارچ 2026 تک پروازوں کی اجازت ہوگی۔

سی اے اے ذرائع کے مطابق بنگلادیش ایئرلائن کو منظور شدہ روٹ کے ذریعے پاکستان کی فضائی حدود استعمال کی اجازت ہوگی، بیمان بنگلادیش ایئر کو پاکستان ایئر اسپیس کے اندر طے شدہ روٹس پر عمل کرنا ہوگا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں