دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلہ دیشی کرکٹر ناصر حسین پر دو دسال کی پابندی عائد کردی۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشی آل راؤنڈر ناصر حسین پر اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر دو سال کی پابندی عائد کی گئی ہے جس میں چھ ماہ کی معطلی کی سزا بھی شامل ہے۔
بنگلہ دیشی کرکٹر پر پابندی ایمریٹس کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر عائد کی گئی ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ناصر حسین نے کوڈ کی تین شقوں کی خلاف ورزی تسلیم کی ہے۔
Bangladesh all-rounder Nasir Hossain is set to serve a two-year ban for Anti-Corruption Code breach https://t.co/9X9tUMdvVw
— ICC (@ICC) January 16, 2024
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ ناصر حسین معطل سزا کی شرائط پر مطمئن کرنے پر 7 اپریل 2025 سے کرکٹ کی سرگرمیاں شروع کر سکیں گے۔
واضح رہے کہ ناصر حسین نے 2011 سے 2018 کے دوران تینوں فارمیٹس میں بنگلہ دیش کی نمائندگی کی اور 115 میچز میں 2695 رنز بنائے، 39 وکٹیں بھی حاصل کیں۔
ناصر حسین ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی نمایاں رہے اور حال ہی میں پرائم بینک کرکٹ کلب کے لیے ڈھاکہ پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ میں شامل ہوئے تھے۔