بنگلادیش میں نئی حکومت کے قیام کے ساتھ ہی وزرا وزرا کے قلمدانوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔
بنگلادیش کے وزیراعظم طارق رحمان نے تجربہ کار قیادت پر مشتمل 49 رکنی کابینہ تشکیل دے دی ہے جس میں ڈاکٹر خلیل الرحمان کو وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے۔
مرزا فخر الاسلام عالمگیر کو بلدیات اور دیہی ترقی، امیر خسرو محمود چوہدری کو خزانہ کا قلمدان دیا گیا ہے۔
صلاح الدین احمد کو وزارت داخلہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، دیگر اہم وزرا میں میجر (ر) حافظ الدین احمد، ڈاکٹر عبدالمعین خان اور اسد الزمان ریپون شامل ہیں جنہیں دفاع، منصوبہ بندی اور بجلی و توانائی کی وزارتیں دی گئی ہیں۔
یہ پڑھیں: بنگلا دیش کے عبوری سربراہ محمد یونس مستعفی ہو گئے
علاوہ ازیں وزارئے مملکت میں نوجوان قیادت کو بھی موقع دیا گیا ہے۔
اس سے قبل ساؤتھ پلازہ میں صدر شہباب الدین نے طارق رحمان سے وزارت عظمیٰ کا حلف لیا اس موقع پر وفاقی وزیر احسان اقبال سمیت دنیا بھر کے رہنما موجود تھے۔
واضح رہے کہ عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر یونس نے گزشتہ روز استعفیٰ دیا تھا۔
ڈاکٹر یونس نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ جمہوریت، آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کی جو مشق شروع ہوئی ہے اسے رکنا نہیں چاہیے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


