جمعہ, مارچ 13, 2026
اشتہار

بنگلادیش میں عام انتخابات سے قبل ہائی الرٹ، فوج تعینات کردی گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش میں عام انتخابات سے قبل ہی ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کر لیے گئے ہیں اور فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بنگلادیش میں عام انتخابات کا انعقاد جمعرات کے روز ہوگا، جس کے لیے ڈھاکا سمیت تمام بڑے اور چھوٹے شہروں میں انتخابی مہم کا آخری روز مکمل ہو چکا ہے۔

حکومت نے انتخابی عمل کو پُرامن بنانے کے لیے رات 12 بجے سے تین روز کے لیے ملک بھر میں موٹر سائیکل چلانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ سکیورٹی ادارے پولنگ اسٹیشنز اور حساس مقامات پر تعینات ہیں۔

رپورٹس کے مطابق300 رکنی قومی پارلیمان کی نشستوں کے لیے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی، بنگلادیش جماعتِ اسلامی، نیشنل سٹیزن پارٹی اور جماعتی پارٹی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے ایک ہزار 981 امیدوار میدان میں ہیں۔ حکومت بنانے کے لیے کسی بھی جماعت یا اتحاد کو 300 میں سے کم از کم 151 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔

اسرائیل کا مقبوضہ مغربی کنارے پر کنٹرول مزید سخت کرنے کا اعلان

واضح رہے کہ ان انتخابات کا انعقاد شیخ حسینہ کے استعفیٰ اور ملک چھوڑنے کے بعد پہلی بار ہورہا ہے، ملک میں ابھی نوبل انعام یافتہ ڈاکٹر محمد یونس عبوری حکومت کے سربراہ ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں