The news is by your side.

Advertisement

نشہ آور ادویات رکھنے والی بنگلا دیشی خاتون کرکٹر گرفتار

چٹاگانگ: بنگلا دیشی خاتون کرکٹر کو 14 ہزار منشیات کی گولیاں رکھنے پر پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نذرین خان ڈھاکا پریمیئر لیگ میں فرسٹ گریڈ کرکٹ کھیل کر واپس آرہی تھیں کہ پولیس نے بس میں ان کی تلاشی لی جس کے دوران ان کے بیگ سے 14 ہزار میتھ کی گولیاں برآمد ہوئیں۔

مقامی پولیس چیف پرونوب چوہدری کا کہنا ہے کہ نذرین خان پر منشیات کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا جائے گا اور اس جرم میں ان کو عمر قید کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔

بنگلا دیشی حکام کے مطابق روہنگیا مہاجرین کی بنگلادیش آمد کے بعد سے منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، اسمگلرز روہنگیا مہاجرین کی آڑ لے کر کشتیوں کے ذریعے منشیات اسمگل کررہے ہیں۔

بنگلا دیشی کا حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال اگست سے ملک میں منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ دیکھا گیا ہے جبکہ بنگلا دیشی حکومت نے منشیات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے میتھ کی گولیاں اسمگل کرنے پر سزائے موت مقرر کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں