The news is by your side.

Advertisement

چار گیندوں پر 92 رنز دینے والے باؤلر پر دس سال کی پابندی

ڈھاکا: ڈومیسٹک میچ میں احتجاجاً باؤلنگ کروانے والے دو بولرز  سوجن محمود اور تسنیم حسن پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے 10،10 سال کی پابندی عائد کردی۔

تفصیلات کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے ڈومیسٹک لیگ کے میچ میں چار گیندوں پر 92 رنز دینے والے باؤلر سوجن اور 7 گیندوں پر 69 رنز دینے والے باؤلر پر جرمانہ عائد کردیا۔

دونوں باؤلرز نے امپائروں کے فیصلے کے خلاف احتجاجاً نوبال اور وائیڈ گیندیں کرائی جس کی تحقیقات کے لیے بنگلا دیشی کرکٹ  بورڈ نے کمیٹی تشکیل دی۔ کمیٹی اراکین نے دونوں باؤلرز پر 10 ، 10 سال کی پابندی عائد کرنے کی سفارش کی جس کا اعلان آج کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ طور پر کردیا گیا۔

پڑھیں: ’’ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ، 4 گیندوں پر 92 رنز ‘‘

یاد رہے  بنگلہ دیش کے دارلحکومت ڈھاکا میں کھیلے جانے والے  میچ میں لال ماتیا کلب اور ایگزیم کی ٹیمیں مد مقابل تھیں۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاماتیا نے 14 اوورز میں 88 رنز بنائے اور پوری ٹیم آؤٹ ہوگئی تھی۔

ہدف کے تعاقب میں آنے والی ٹیم کی بیٹنگ شروع ہوئی تو لال ماتیا کی جانب سے پہلا اوور سوجن محمود نے کروایا اور غلط امپائرنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غلط باؤلنگ کروائی۔

سوجن نے چار گیندوں پر 12 رنز دیے جبکہ 13 وائیڈ اور 15 نوبالز کروائیں جس کا مخالف ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور فتح اپنے نام کی۔ لال ماتیا کے باؤلر نے پہلے ہی اوور کی نوبالز سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مخالف ٹیم نے 65 رنز بنائے جبکہ سوجن نے صرف 4 گیندوں پر 92 رنز دے کر انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں