ہفتہ, جولائی 18, 2026
اشتہار

بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ جیت لیا

اشتہار

حیرت انگیز

ڈھاکا: بنگلادیش نے آسٹریلیا کے خلاف 21 سال بعد ون ڈے میچ جیت کر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کرلی۔

ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں 86 رنز سے شکست دی، بارش کے باعث میچ کا فیصلہ ڈی ایل ایس قانون کے تحت ہوا۔

آسٹریلوی ٹیم 285 رنز کے تعاقب میں 9 وکٹ پر 191 رنز بناسکی۔

کیمرون گرین کے 52 اور الیکس کیری کے 47 رنز رائیگاں گئے جبکہ 7 آسٹریلوی بیٹرز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

بنگلادیش کی جانب سے ناہید رانا نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مستفیض الرحمان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 284 رنز اسکور کیے تھے۔

مصدق حسین نے 70 گیندوں پر 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، تنزید حسن 54 اور نجم الحسن شانٹو 67 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیام اسکاٹ اور میٹ رینشا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں