تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

بنگال ٹائیگر نے کیویز کو دوسرے ٹی 20 میں بھی شکست دے دی

ڈھاکا: بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹی 20 میں بھی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں بنگلہ دیش نے مہمان ٹیم کو 142 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں کیوی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بناسکی۔

بنگلہ دیش نے نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل کرلی۔

کپتان ٹام لیتھم کی 65 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز بھی کیویز کو شکست سے نہ بچاسکی، ول یونگ 22 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ہینری نکولس اور کولن دی گرینڈہوم 6 اور 8 رنز بنا کر پر چلتے بنے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن اور شکیب الحسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے تھے، اوپنر محمد نعیم اور لٹن نے داس نے 59 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا تھا۔

محمد نعیم 39 اور لٹن داس 33 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، مشفیق الرحیم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، شکیب الحسن 12 رنز بناسکے جبکہ محمود اللہ نے 37 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

کیویز کی جانب سے رچن روندرا نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، اعجاز پٹیل اور ہمیش بینیٹ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

Comments

- Advertisement -