تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

بنگلادیش دھماکا: اموات کی تعداد 24 ہوگئی

ڈھاکا: بنگلادیش کی مسجد میں ہونے والے ہولناک دھماکے کے نتیجے میں اموات کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ متعدد نمازی تشویش ناک حالت میں زیرعلاج ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ جمعے کی رات ڈھاکا میں قائم ایک مسجد میں دوران نماز اچانک زوردار دھماکا ہوا تھا، گیس پائپ لائن پھٹنے کے باعث دھماکے نے چوبیس افراد کی زندگیاں نگل لیں۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر 16 افراد کی شہادتوں کی اطلاع تھی لیکن اب اموات بڑھ گئی ہیں، جبکہ درجنوں نمازیوں کے جسم بری طرح جھلس چکے ہیں جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔

بنگلہ دیش کی مسجد میں دوران نماز دھماکا، 16 نمازی شہید

زخمیوں کا خصوصی پلاسٹک سرجی اسپتال میں علاج جاری ہے۔ ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والوں میں ایک 7 سال کا بچہ بھی شامل ہے، زیر علاج 37 افراد کے جسم 90 فیصد تک جل چکے ہیں۔

دھماکے سے متعلق ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ وہ اپنے گھر کی چھپ پر موجود تھا کہ اچانک ہولناک آواز سنائی دی، بعد ازاں جائے وقوعہ سے دھواں اٹھنے لگا اور پھر شیخنے چلانے کی آوازیں آنا شروع ہوگئیں۔

Comments

- Advertisement -