بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

بنگلادیشی بورڈ نے اہم اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی

اشتہار

حیرت انگیز

بنگلادیشی بورڈ نے کھلاڑیوں، وزیرکھیل کیساتھ اجلاس طلب کرلیا، بھارت جانے سے متعلق کھلاڑیوں سے رائے لی جائیگی۔

آئی سی سی کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں اور وزیرکھیل کے ساتھ کل اجلاس طلب کرلیا۔

بنگلادیش اور بھارت کی حکومتوں کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال میں کوئی بہتری نہیں آئی، اپنی ٹیم کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے اپنی کرکٹ ٹیم کو بھارت بھیجنے سے انکار کردیا تھا تاہم آئی سی سی نے بھی بنگلا دیش کا موقف ماننے سے انکار کردیا ہے۔

اہم اجلاس میں کھلاڑیوں سے بھارت جانے سے متعلق رائے لی جائےگی، بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین السلام نے آج وزیرکھیل سے بھی ملاقات کی۔

بنگلادیش کی عبوری حکومت سیکیورٹی خدشات کے باعث ٹیم بھارت بھیجنے کو تیار نہیں ہے، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلادیشی بورڈ کی درخواست آج ہی مسترد کرتے ہوئے ان کے سیکیورٹی خدشات کو نظر انداز کردیا ہے۔

آئی سی سی نے اب گیند بنگلادیش کے کورٹ میں ڈال دی ہے اور ٹی 20ورلڈ کپ میں شرکت پرحتمی فیصلے کیلئے بنگلادیش کو ایک دن کی مہلت دی ہے۔

آئی سی سی بورڈ میٹنگ میں ووٹنگ کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ بنگلادیش، بھارت نہ گیا تو متبادل ٹیم کا انتظام کیا جائے گا یہ ٹیم ممکنہ طور پر اسکاٹ لینڈ ہوسکتی ہے۔

آئی سی سی نے بنگلادیش کی بھارت نہ جانے کی درخواست مسترد کردی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں